پی ٹی وی کے پنجابی سٹیج شو ’’جی آیاں نوں‘‘کا نئی سج دھج کے ساتھ آغاز

پی ٹی وی کے پنجابی سٹیج شو ’’جی آیاں نوں‘‘کا نئی سج دھج کے ساتھ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کے پنجابی سٹیج شو ’’جی آیاں نوں‘‘کو اب نئی سج دھج کے ساتھ پروگرام پروڈیوسر انیس باجوہ شروع کر رہے ہیں ۔جنرل منیجر لاہور سینٹر بشارت خان بدستور اس شو کے ایگزیکٹوپروڈیوسرہوں گے۔ جبکہ ملک ارشد اس شو کے کو پروڈیوسر ہوں گے ۔پروگرام منیجر چوہدری افتخار ورک نے کہا ہے کہ پنجاب کے کلچر کی ترویج کیلئے ایسے پروگراموں کو جاری رکھا جائے گا۔پروگرام:’’جی آیاں نوں‘‘کی میزبانی کے فرائض انعام خان اور سحر ملک ادا کر رہے ہیں ۔پروگرام کی ریکارڈنگ 10دسمبر کو ہو رہی ہے ۔پنجابی میوزک کے اس سٹیج شو میں معروف گلوکاروں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

ان میں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی ،افضل سحر،جوجی علی خان ،ثمن علی اور وارث بیگ ہیں جبکہ موسیقار رفیق حسین دھنوں کو ترتیب دیں گے۔

مزید :

کلچر -