نصیبو لعل کانوجوان گلوکار علی فراز کے ساتھ میڈلے ریکارڈ

نصیبو لعل کانوجوان گلوکار علی فراز کے ساتھ میڈلے ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نصیبو لعل نے نوجوان گلوکار کے ساتھ میڈلے ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس میڈلے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی۔اس کا میوزک محسن علی ججا نے ترتیب دیاہے۔ایک ملاقات کے دوران نصیبو لعل نے بتایاکہ علی فراز نئے گلوکاروں میں ایک نیا اضافہ ہے جس کی آواز اتنی اچھی ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ بہت آگے تک جائے گا اور بہت نام کمائے گا۔نصیبو لعل نے کہاکہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ میں فلموں کے لئے گیت ریکارڈ نہیں کروارہی بلکہ میں ابھی بھی پاکستانی فلموں کے لیئے گیت ریکارڈ کروارہی ہوں ۔
بس تھوڑا سا بھارتی فلموں کے گیت ریکارڈ کروانے میں بزی تھی انہوں نے کہاکہ میں نے کچھ بھارتی فلموں کے لئے گانے ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ کچھ اور پراجیکٹس بھی مکمل کروائے ہیں جو جلد سامنے آجائیں گے۔

مزید :

کلچر -