امریکی ڈالر کی بڑھتی قدر کو روکنے کیلئے ڈالر خریداری کی حد مقرر کر دی گئی

امریکی ڈالر کی بڑھتی قدر کو روکنے کیلئے ڈالر خریداری کی حد مقرر کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( آن لائن ) ڈالر کی اْڑان روکنے کے لئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے ایک ماہ میں ڈالر کی خریداری کی حد مقرر کر دی۔امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کو روکنے کے لئے ایکسیچنج کمپنز ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران کوئی بھی فرد 50 ہزار ڈالر سے زائد کی خریداری نہیں کر سکتا جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹ سٹیٹ بینک کو جمع کرائی جائیگی۔ چند سرکاری ادارے ہنڈی حوالہ کے دھندے کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔

اداروں کے اس اقدام سے ڈالر کی قانونی منتقلی اور نقل وحمل کے لئے کی جانے والی 25 سالہ کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے عمل سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ملکی معیشت کو بھی پہنچے گا۔۔#/s#

مزید :

کامرس -