چینی یونیورسٹی متعدد منصوبوں کیلئے ٹیوٹا کے ساتھ تعاون کرے گی: عرفان قیصر شیخ

چینی یونیورسٹی متعدد منصوبوں کیلئے ٹیوٹا کے ساتھ تعاون کرے گی: عرفان قیصر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر):چنان یونیورسٹی چین صوبہ پنجاب میں ٹیوٹا اداروں میں چینی زبان اور جدیدووکیشنل ٹریننگ کورسز کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔صوبہ بھر میں چینی زبان کے فروغ سے پاک چین دوستی اور معاشی ترقی مزید پروان چڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے چنان یونیورسٹی چین کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد میں چانگ شوئیفن، مس چانگ شیوخون، مس شیاؤ چن، چانگ من اور وانگ لی شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ، ٹیوٹا افسران اخترعباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ پاکستانی ماہر افرادی قوت کیلئے چینی کمپنیوں میں کام کرنے کیلئے بہترین مواقع میسر ہیں۔ٹیوٹا ایک سال کے دوران15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان سیکھائے گی۔ٹیوٹا نے چینی زبان کی کلاسز کا دائرہ کار 18شہروں تک پھیلا دیا ہے۔ ان شہروں میں کامیاب آغاز کے بعد اگلے مرحلے میں صوبہ بھر کے دیگر شہروں میں بھی چینی زبان کورس شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ دور دراز کے علاقوں کے نوجوان بھی چینی زبان میں مہارت حاصل کر سکیں۔چینی وفد کے سربراہ چانگ شوئیفن نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی زبان سیکھنے والے پاکستانی نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔انہو ں نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آنے والے چینی سرمایہ کار اردو زبان سیکھ رہے ہیں۔


انہو ں نے کہا کہ چین کے تعاون سے ٹیوٹا کے ووکیشنل اداروں کی اپ گرڈیشن پاکستانی ہنر مندوں کے مستقبل کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔وفد نے ٹیوٹا حکام کی جانب سے فنی و ووکیشنل اداروں کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے جلد معاہدے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

مزید :

کامرس -