پاک چین جوائنٹ چیمبرچینی زبان کے اہم امتحان کے انعقاد میں کامیاب

پاک چین جوائنٹ چیمبرچینی زبان کے اہم امتحان کے انعقاد میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، چینی زبان کے اہم امتحان ایچ ایس کے درجہ اول دوئم اور سوئم کے دوسری بار انعقا د میں بھی کامیاب ہو گیا ہے جس سے چینی زبان کی تعلیم و ترویج کے حوالے سے پاک چین جوائینٹ چیمبر کی خصوصیت مستند حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ پاک چین چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے اس امر پر اظہار اطمینان کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی زبان کے فروغ سے نہ صرف دونوں ملکو ں کا کاروباری برادری کو فائدہ پہنچے گا بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات ثقافتی اور سماجی حوالے سے بھی مزید مضبوط ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیسٹ HSK چینی زبان سیکھنے والوں کی مہارت کا ندازہ لگانے کا ایک سرکاری امتحان ہے جو چین کی حکومت کی جانب سے چین کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی زیر نگرانی لیا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوے بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی زبان کے فروغ کے حوالے سے مذکورہ ٹیسٹ بے حد اہمیت کا حامل ہے جو چینی حکومت کے اشتراک سے لیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کیلئے پاکستان اور چین میں بطور مترجم بہترین روزگار اور کاروباری مواقع میسر ہوں گے۔مذکورہ امتحان متحانی مرکز کِڈز گلیکسی سکول میں منعقد ہواجہاں تقریبا 200 طلبہ و طالبات نے یہ امتحان دیااور امتحان کے دوران چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی بھی موجود رہے اور طالب علموں کی حوصلہ افزائی کیلئے اُن سے گفتگو بھی کی اور طلبہ و طالبات کی لگن اور محنت کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے والا محض زبان کے زریعے ایک 5000 سال قدیم تہذیب کے ساتھ رابطے میں آجاتا ہے۔ اُنہون نے کہا کہ خاص طور ر پاکستان اور چین کے مابین حالیہ دوستانہ اور تجارتی تعلقات کے تناظر میں ان مواصلاتی رکاوٹوں دور کرنا بہت ضروری ہے


۔مسٹر وانگ نے بتایا کہ چیمبر کے تحت شروع کردہ یہ چائنیز لینگویج پروگرام براہِ راست اُن کی نگرانی میں چل رہا ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ماہرین لینگویج انسٹرکٹرز کے تعاون کے ساتھ ایسی تدریسی سٹریٹجی تشکیل دی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کا رجحان اس زبان کو سیکھنے کی جانب بڑھے۔چیمبر کے سیکٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے امتحانی تقریب میں گفتگو کے دوران بتایا کہ پاک چین چیمبر پُر عزم ہے کہ چینی زبان میں طلبہ و طالبات کو اتنا ماہر بنا دیا جائے کہ یہ نوجوان بطور اُساتذہ اس زبان کے بارے میں عوام کو مزید تعلیم دیں ۔اُنہوں نے کہا کہ عنقریب چیمبر HSK لیول 4 مکمل کرائے گاجو کہ طالب علموں کے ساتھ ساتھ چیمبر کیلئے بھی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔صلاح الدین حنیف نے چیمبر کی چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ کی سینئر انسٹرکٹر کی مرتب کردہ کتاب Lets Learn Chinese کا تعارف بھی کرایا ۔اُنہوں نے کہا کہ اس کتاب کو بہت جلد باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ کتاب کے علاوہ آڈیو CD's اور ویڈیو ٹیٹوریلز بھی چائینیز لینگویج کی تعلیم کیلئے تشکیل دیئے جارہے ہیں ۔

مزید :

کامرس -