او آئی سی کے رکن ممالک کی 16ویں تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب

او آئی سی کے رکن ممالک کی 16ویں تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے او آئی سی کے رکن ممالک کی 16ویں تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ تجارتی نمائش 2تا 7اپریل 2017ء تک عراق کے شہر بغداد میں ہوگی جس میں کاروباری افراد کو ٹیکسٹائل مصنوعات ، تعمیراتی شعبہ کی مصنوعات ، پٹرولیم اور گیس سے متعلقہ مصنوعات ، فارما سیوٹیکلز ، زرعی ، کاسمیٹکس، ہینڈی کرافٹ اور فرنیچرز کی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کرنے کاموقع ملے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش میں شرکت کے خواہش مند افراد 23دسمبر 2016ء تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -