13 صنعتی یونٹوں میں 8لاکھ66ہزار کلو واٹ ہاور بجلی بچا لی گئی

13 صنعتی یونٹوں میں 8لاکھ66ہزار کلو واٹ ہاور بجلی بچا لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)وفاقی ادارے سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجینسی(جائیکا) کے اشتراک سے توانائی کے بہتراستعمال کے حوالے سے جاری منصوبے کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران صوبہ پنجاب اور سندھ میں منتخب 13 صنعتی یونٹوں میں 8لاکھ66ہزار کلو واٹ ہاور بجلی بچا لی گئی جس سے متعلقہ یونٹوں کو کسی قسم کا اضافی خرچہ کئے بغیر بجلی کے اخراجات کی مد میں سالانہ ایک کروڑ روپے سے زائد فاہدہ پہنچتا رہے گا ۔اس امر کا نکشاف یہاں سمیڈا کے زیر اہتمام’’ جائیکا۔سمیڈا انرجی ایفی شینسی پراجیکٹ‘‘کے نتائج کے حوالے سے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی جائیکا۔پاکستان کے چیف یاسوہیرو توجوتھے اور دیگر مقررین میں سمیڈا کے جنرل مینیجر بزنس اینڈ سیکٹر ڈویلپمنٹ ہارون احمد خان، ڈپٹی جنرل مینیجر و ہیڈ انڈسٹری سپورٹ سیل، سمیڈا اشفاق احمد ، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کے چیئرمین مشہود احمد خان، پاپام کے سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کے چیئرمین افتخار احمد اورپاکستان فاؤنڈری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عبدالرشید شامل تھے ۔
جبکہ جاپانی انرجی ایکسرٹ موری ہیتو تاکایا ما ( (Morihito Takayama نے مذکورہ پراجیکٹ کے نتائج پر مبنی تفصیل پریزنٹیشن پیش کی ۔جائیکا پاکستان کے چیف مسٹر یاسو ہیرو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جاپان پاکستان کی صنعتی و تکنیکی ترقی میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور انرجی ایفی شینسی پراجیکٹ بھی اس تعاون کا حصہ ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے دو سال قبل آٹو پارٹس اور فاؤنڈری سیکٹر سے متعلقہ چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں توانائی کے فعال استعمال کے حوالے سے جائیکا سے تعاون طلب کیا تھا جس پر گزشتہ برس مارچ میں جاپان سے چار انرجی ایکسپرٹس پاکستان بھجوائے گئے جنہوں نے گژشتہ ڈیڑھ دو برس کے دوران سمیڈا کے ساتھ ملکر پنجاب اور سندھ میں فاؤنڈری اور آٹوپارٹس کے شعبہ کے 13 منتخب یونٹوں میں توانائی کے فعال استعمال کے طریقے متعارف کرائے جس سے یہ صنعتی یونٹ 8لاکھ، 66کلو واٹ ہاور بجلی بچانے کے قابل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جائیکا آئیندہ بھی پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

مزید :

کامرس -