طیارہ حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے،خواتین ارکان اسمبلی

طیارہ حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے،خواتین ارکان اسمبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی خواتین رہنماؤں نے طیارہ حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری عظیم سانحہ میں جاں بحق افرادکے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مشکل کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔حکومت سانحہ کا شکار ہونے والے افراد کے گھر والوں کو ہر طرح سے سپورٹ کرے گی ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی لبنیٰ فیصل ، تحسین فواد ، ر ا حیلہ خادم حسین اورفرح منظورنے کہا حکو مت طیارہ حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے کرے گی اور جو بھی ذمہ دار ہو گا اس کو سامنے لایا جائے گا ۔۔


ہم کسی کوئی بھی پاکستانی شہریوں کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔ نرگس متین ،آسیہ فروز اور صدف عبداللہ نے کہاطیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں ۔