ایل ڈی اے نے اورنج ٹرین منصوبہ کیلئے 15کروڑ روپے مانگ لئے

ایل ڈی اے نے اورنج ٹرین منصوبہ کیلئے 15کروڑ روپے مانگ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے خبر نگار سے ) ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے اراضی کے حصول اور ادائیگیوں کے لئے15کروڑ روپے طلب کرلیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں متاثرین جین مندر، نکلسن روڈ، بنگالی بابا اور مہاراج بلڈنگ سکھ نہر کے مکینوں کو خصوصی معاوضہ دیا جائے گا۔ فارمولے کے تحت رہائشی اراضی پر فی یونٹ10لاکھ اور کنسٹرکشن اراضی پر فی یونٹ28لاکھ ادا کیے جائیں گے۔