لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہو ئی شرح تشویشناک ہے،نوشین حامد

لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہو ئی شرح تشویشناک ہے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے لاہور میں جرائم کی شرح میں خطر ناک حدتک بڑھنے پر تشویش ہے ،اہل لاہور ڈاکوؤں کی وجہ سے سہمے ہوئے ہیں ، ہر روز ان گنت جرائم ہونے سے لاہور میں خوف کی فضا قائم ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، ایوان وزیر اعلی کے سامنے ڈاکوؤں کے ناکے گڈگورنس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ ایوان وزیر اعلی اور گورنر ہاؤ س کے سامنے ڈکیتیاں تو کسی دور میں نہیں ہوئیں ۔ اراکین اسمبلی کا دن دیہاڑے لٹ جانا حکومتی کارکردگی ظاہر کرتا ہے ۔لاہور میں روزانہ ان گنت وارداتیں حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔

مسلم لیگ( ن )کے دور میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ڈولفن فورس کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے اس فورس کو بنانے کے مقاصد پورے نہیں ہوسکے ،پولیس کلچر تبدیل کرنے کا دعوی کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔