پنجاب بھر میں جانوروں کی مفت تقسیم جاری ہے،میاں عرفان

پنجاب بھر میں جانوروں کی مفت تقسیم جاری ہے،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے مختلف اضلاع میں جانوروں کی مفت تقسیم جاری ہے جس میں جھوٹیاں، ویہڑیاں، بھیڑ،بکریاں غریب عورتوں کو دی جا رہی ہیں اور محکمہ آئندہ بھی جانوروں کی تقسیم جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ان تمام جانوروں کی انشورنس بھی حکومت پنجاب کی طرف سے کی جاچکی ہے کسی بھی حادثاتی موت اورچوری کی صورت میں متاثرہ غریب خواتین کوانشورنس کمپنی مبلغ ایک لاکھ روپے اداکرے گی جس سے اسے دوبارہ جانورلے کردیاجائے گا۔ اس کے علاوہ محکمہ لائیوسٹاک کاعملہ تین سال تک ان جانوروں کو علاج ومعالجہ ،حفاظتی ٹیکہ جات اورجدید نسل کشی کی سہولیات ان کی دہلیز پرمفت فراہم کرتارہے گاکسی ایمرجنسی کی صورت میں سرٹیفکیٹ کی پشت پر درج ویٹرنری ڈاکٹراورویٹرنری اسسٹنٹ کے نمبرپررابطہ کیاجاسکتاہے ان تمام جانوروں کاریکارڈ محکمہ لائیوسٹاک کے SPMSسسٹم 9211پرجیوٹیگنگ کے ذریعے اپ لوڈ کیاجارہاہے ۔