دینی جماعتیں آج سندھ حکومت کے بل کے خلافاحتجاج کرینگی،علامہ ممتاز

دینی جماعتیں آج سندھ حکومت کے بل کے خلافاحتجاج کرینگی،علامہ ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت سمیت دینی جماعتوں جے یو آئی ،جے یو پی ،جماعت اسلامی،جماعت الدعوۃ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث ،مرکزی جمعیت اہل سنت ،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت آج سندھ اسمبلی کے اسلام مخالف مینارٹی بل کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کرینگی جس کے تحت ملک بھر کی مساجد میں علماء و خطباء خطبات جمعہ میں اسلام مخالف بل کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے ۔قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان ترجمان دینی الائنس نے بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کا پاس کردہ بل اسلام و آئین پاکستان کیساتھ انسانی حقوق اور عالمی قانون اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹرڈ کے بھی منافی ہے اگر حکومت سندھ نے یہ بل جلد واپس نہ لیا تو دینی جماعتیں 18دسمبر سے اس اسلام دشمن اقدام کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگی۔ نیز اس ضمن میں تمام دینی جماعتوں کے درمیان ہوم ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے اس بل کے خلاف 18دسمبر کو ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح لاہور میں احتجاجی جلسہ عام18دسمبر کو مسجد شہداء مال روڈپر ہوگا جس میں دینی جماعتوں کے قائدین آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اہم اعلان کرینگے۔