ایف سی کالج کے وفد کا ڈاکٹر شفقت سعید کی قیادت میں دورہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس

ایف سی کالج کے وفد کا ڈاکٹر شفقت سعید کی قیادت میں دورہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورننس ڈیپارٹمنٹ ایف سی کالج ڈاکٹر شفقت سعید اور ان کی ٹیم نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کا دورہ کیا۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے ڈاکٹر شفقت سعید اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا ۔ سب سے پہلے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مسز رخشندہ شفیق نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غریب ،نادار اور پسماندہ افراد کو دی جانے والی خدمات اور حکومتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ایف سی کالج کی ٹیم نے سوشل ویلفئیر کمپلیکس میں موجوداداروں چمن، عافیت، نشیمن،دارالفلاح، دارلسکون، پاک مکتب اور گہوارہ کا دورہ کیااور ان اداروں میں مقیم افراد کے ساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پرڈائریکٹر پبلک پالیسی اینڈ گورننس ڈاکٹر شفقت سعیدنے سٹاف کی وہاں مقیم افراد کے ساتھ ڈیلنگ کو سراہا اور ان کو دیئے جانے والے کئیرنگ سٹینڈرڈز کی بھی تعریف کی۔