حشمت شاہ کو ڈپٹی میئر نامزد کیا جائے شاہدرہ کی سیا سی و سماجی شخصیات کا مطالبہ

حشمت شاہ کو ڈپٹی میئر نامزد کیا جائے شاہدرہ کی سیا سی و سماجی شخصیات کا ...
 حشمت شاہ کو ڈپٹی میئر نامزد کیا جائے شاہدرہ کی سیا سی و سماجی شخصیات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونین کونسل 4 چیئرمین سید حشمت علی شاہ کے زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا جس میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں مقامی رہائشیوں نے کہا کہ شاہدرہ کے مسائل بہت زیادہ ہیں اس لئے ڈپٹی میئر کا انتخاب شاہدہ سے کیا جائے اور اس کے لئے سید حشمت شاہ کو موقع دیا جائے کیونکہ وہ شاہدرہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔اس موقع پر سید حشمت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آمریت کے دور میں جیلیں کاٹیں، اور ایک آمر کی طرف سے تشدد بھی برداشت کیا پارٹی قائدین نے ہماری قربانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شاہدرہ میں ڈپٹی مئیر نامزد کیا تو تمام تر صلاحیتیں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دوں گا،اپنے قائدین کے مشن پر عمل پیرا رہتے ہوئے ملک اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کروں گا۔