اپوا ء کالج خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا واحد فعال ادارہ

اپوا ء کالج خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا واحد فعال ادارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سروے رپورٹ :دیبا مرزا) اپواء یوتھ کالج برائے خواتین اپنے قیام سے لے کر اب تک ہزاروں طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر چکا ہے اپواء کے زیر انتظام اس وقت 24مراکز، 13سکول، 8ہیلتھ سنٹر، 4ہاسٹل کام کر رہے ہیں۔ کالج میں اس وقت سے تین ہزار سے زائد طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں جن کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دوسری فنی ہنر سے بھی آراستہ کیا جاتا ہے ۔ طالبات کو ہینڈی کرافٹ، سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کولنگ اور دیگر تمام ہنر سکھائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپواء نے انفرادی طور پر خواتین کو سول سوسائٹی میں متحرک کیا کی ۔ اپواء کالج انفرادی طور پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی دولت سے مال مال کرنے کا واحد فعال ادارہ ہے ، اپواء یوتھ کالج پرائیویٹ طور پر کام کرنے والا واحد ادارہ ہے جو کہ ملک میں ڈسٹرکٹ سے بیشتر اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ طالبات کو ہینڈی کرافٹ، سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کولنگ اور دیگر تمام ہنر سکھائے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپواء نے انفرادی طور پر خواتین کو سول سوسائٹی میں متحرک کیا اور حکومت کو نمل لاز کے نفاذ کرنے بھی ترغیب دی ۔ طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے آگاہی اور لیگل میٹرز کے بارے میں بھی انفارمیشن دی جاتی ہے ۔ترجمان یوتھ کالج شزا نے کہا کہ جتنا سکون یہاں پر بچیوں کی زندگی سنوارنے میں ملتا ہے اتنا بھی نہیں ملتا ہے رضاکانہ طور پر ہر کام کرتے ہوئے اتنے عرصہ گذرنے کے باوجود وہ آج بھی اپنا جذبہ کم نہیں ہوا ہے

ان دنوں یہ تنظیم ایک مشاورتی ادارے کی حیثیت سے حکومت پاکستان کے ساتھ اور کیٹگری بی کے ادارے کی حیثیت سے اقوام متحدہ، اکنامک سوشل کونسل کے ساتھ منسلک ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہماری ہر ممکن کو شش ہو تی ہے کہ یہاں پر زیر تعلیم طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر نے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کے لئے تیار کر یں تاکہ وہ اپنی زندگی کامیاب گزار سکیں ۔۔۔