جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے خبر نگار سے ) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تقریبات جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی مقابلۂ حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔اس مقابلہ کے منصف کے فرائض شکیلہ شاہین نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق حافظ شعیب اور حافظ ابوذر نے مشترکہ طور پر اول‘ حافظ افنان اور اقراء شبیر نے دوئم ‘ علشبہ راشد اور ملائکہ شفیق نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عائزہ کنول کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔مقابلے کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاتھا۔