خواجہ احمد حسان کو لاہور کی میئر شپ کے لیے نامزد کیا جائے،مقصود گجر

خواجہ احمد حسان کو لاہور کی میئر شپ کے لیے نامزد کیا جائے،مقصود گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن PP-157 کے صدر اور چیئرمین یونین کونسل 151چوہدری مقصود احمد گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کے شیروں کا گڑھ ہے۔ لاہور یا پنجاب پر جمہوری قبضہ کرنے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کہ اہلِ لاہور کل بھی میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے متوالے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ مقصود گجر نے کہا کہ ایک دیرینہ پارٹی کارکن ہونے کے ناطے اپنی محبوب قیادت سے درخواست ہے کہ لاہور کی میئر شپ کے لیے خواجہ احمد حسان کو نامزد کیاجائے۔ خواجہ احمد حسان جیسا نیک سیرت، باکردار اور تجربہ کار شخص ہی اہلِ لاہور کی خدمت کا حق ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی قیادت کے ہر فیصلے کو من و عن تسلیم کیا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کے سربراہوں کے چناؤ کا اختیار پارٹی قائد کے پاس ہے ۔

لہٰذا ہم اُمید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کارکنوں کی اُمیدوں اور عزم کی حوصلہ افزائی ضرور کریں گے۔ جہاں تک عوام کی خدمت کا تعلق ہے تو خواجہ احمد حسان ہمیشہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے اعتماد پر پورا اُترے ہیں۔