پنجاب فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا چالان ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش

پنجاب فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا چالان ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پنجاب فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ کا چالان ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ سجاد قاسم کی عدالت میں پیش کر دیا گیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پراسکیوشن کی جانب سے بھجوائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ نشتر ٹاؤن میں واقع منیر ڈیری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر عمران نے ناقص صفائی کی بنیاد پر سر بمہر کیا لیکن ملزم محمد فاروق نے بغیر اجازت کے دوبارہ ڈیری کھول کر کاروبار شروع کر دیا جو کہ قوانین کی خلاف ورزی ہے، چالان میں کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سر بمہر کی گئی ڈیری دوبارہ کھولنے پر ملزم فاروق کے خلاف 29نومبر کو مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا اور جیل بھجوایا جا چکا ہے،
پولیس تفتیش میں ملزم کو گنہگار ٹھہرایا گیا ہے۔