پنجاب اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، ادیب جاودانی

پنجاب اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کو تباہ کرنے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرادیب جاودانی ،سیکرٹری جنرل امجد علی ،تنظیم کے رہنما ملک خالد محمود سینئرنائب صدورعامرمشتاق ،کاشف ادیب ،جاوید انجم ،عبدالکریم ،پنجاب تنظیم کے صدرچوہدری واحد احمد نے ایک مشترکہ پریس کانفرس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے پرائیویٹ سکولوں کے بارے میں پنجاب اسمبلی سے جونوٹیفکیشن جاری کرایاہے اس کا مقصد پرائیویٹ سکولوں کو تباہ کرناہے۔ اس نوٹیفیکشن کی وجہ سے پنجاب کے ہزاروں سکول بند ہوگئے ہیں ۔