اچھرہ ، جائیداد پر تعمیر روکتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع

اچھرہ ، جائیداد پر تعمیر روکتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول جج ثروت رحمان نے اچھرہ میں واقع 4کنال 13مرلے کی جائیداد پر تعمیر روکنے اورتاحکم ثانی کسی قسم کے دیگر معاملات پر عمل درآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی میں توسیع کردی ہے۔عدالت میں محمد اسماعیل اور محمد افضل نامی دو بھائیوں نے دائر دعوے میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ اچھرہ میں واقع 4کنال 13مرلے کے مالک اور قابض ہیں لیکن عباس علی خان نامی شخص اس پر ناجائز قبضہ کرکے انہیں تنگ کررہا ہے جبکہ الزام علیہ نے مذکورہ جائیداد پر عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود تعمیر بھی شروع کررکھی ہے ،دعوے میں ایل ڈی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ الزام علیہ ایک چالا ک ،لالچی اوردولت مندشخص ہے جو اپنی ہوشیاری سے غریب مدعی فریقین کو ان کی جائیداد سے محروم کرنا چاہتا ہے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔