گارمنٹس کمپنی کی جائیداد 19دسمبر کو نیلام کرنے کا اشتہارجاری

گارمنٹس کمپنی کی جائیداد 19دسمبر کو نیلام کرنے کا اشتہارجاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے نا دہندہ گارمنٹس کمپنی کی جائیداد 19دسمبر کو نیلام کر کے بینک کو رقم ادا کرنے کے لئے نیلامی اشتہار جاری کر دیاہے۔بینکنگ عدالت کے جج قمر اعجاز نے نیشنل بینک مین برانچ شاہراہ قائد اعظم کے ریکوری دعوی پر سماعت کی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے ایک کروڑ 94لاکھ 48ہزار روپے کی نادہندگی پر زنٹ اینڈ سٹیچ گارمنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ایک کروڑ 95لاکھ روپے کی ڈگری جاری کر رکھی ہے۔اس کے باوجود گارمنٹس کمپنی قرض کی رقم نہیں لوٹا رہی۔



۔انہوں نے استدعا کی کہ کمپنی کی جانب سے رہن رکھوائی گئی ڈیفنس روڈ پر واقع 5کنال اراضی کو نیلام کر کے رقم ریکور کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے نیلامی کا حکم جاری کر دیا ہے۔