ہاکی جونیئر ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جرمنی کامیاب

ہاکی جونیئر ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ اور جرمنی کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکھنؤ(اے پی پی) ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے افتتاحی روز نیوزی لینڈ نے جاپان اور دفاعی چیمپئن جرمنی نے سپین کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر لکھنؤ میں شروع ہوگیا ہے، میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دی، اولیور لاگان نے 55 ویں منٹ میں پنلٹی کارنر کے ذریعے فیصلہ کن گول سکور کیا۔ ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی نے سپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔ جرمنی کی طرف سے اینٹن نے 25 اور ٹم ہرزبرا نے 63 ویں منٹ میں گول کیا۔