محمد عامر نے آسٹریلیا الیون کی کمر توڑ دی ،3رنز پر 4کھلاڑی آؤٹ

محمد عامر نے آسٹریلیا الیون کی کمر توڑ دی ،3رنز پر 4کھلاڑی آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کرینز(سپورٹس ڈیسک) محمد عامر کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون کی تین کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گر گئیں، محمد عامر نے دو اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یونس خان نے نصف سنچری سکور کی۔ تفصیلات کے مطابق کرینز میں گزشتہ روز سہ روزہ میچ کے پہلے روز پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یونس خان 54 اور سرفراز احمد 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سمیع اسلم 10 ، اظہر علی 23 ، بابر اعظم 16 ، مصباح الحق 20 ، اسد شفیق 18 ، محمد نواز 4 ، وہاب ریاض 16 اور محمد عامر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کیمرون ویلنٹی نے 4 اور مارک سٹیکٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کی 3 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گر گئیں، محمد عامر نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔