کیٹن جیننگز ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانیوالے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے

کیٹن جیننگز ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانیوالے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے
 کیٹن جیننگز ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانیوالے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز کیٹن جیننگز نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، وہ ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں سنچری بنانے والے آٹھویں انگلش بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل ایلسٹرکک، اینڈر یوسٹراس، ملٹن، گرفتھ، پال گب، سر پلہام وارنر اور ولیم گلبرٹ گریس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں جیننگز کو ٹیسٹ کیپ پہنائی، انہوں نے پہلی ہی اننگز میں شاندار سنچری داغ کر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کر دیا، انگلینڈ نے انہیں زخمی حسیب حمید کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا تھا۔ جیننگز 112 رنز بنا کر ایشون کی گیند کا نشانہ بنے۔