بنگلہ دیشی باؤلر شفیع الاسلام دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

بنگلہ دیشی باؤلر شفیع الاسلام دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شفیع الاسلام فٹنس مسائل کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہو گئے، ان کی جگہ قمرالاسلام ربی کو بنگلہ دیش کے ابتدائی 22 رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کے سلسلے میں بنگلہ دیشی ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 دسمبر سے سڈنی میں شروع ہو گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شفیع الاسلام بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے خلاف کوالیفائر ون میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے، ان کی جگہ فاسٹ باؤلر قمرالاسلام ربی کو ابتدائی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔