اے ڈویژن فٹبال لیگ کا چوتھا مرحلہ کل شروع ہوگا

اے ڈویژن فٹبال لیگ کا چوتھا مرحلہ کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا چوتھا مرحلہ (کل) ہفتہ کو شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ کے میچز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ہیں۔ گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گروپ سے دو، دو ٹیموں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔