جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آج چھ میچ کھیلے جائیں گے

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں آج چھ میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکھنؤ(اے پی پی) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں (آج) جمعہ کو مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ بھارت کے شہر لکھنؤ میں جاری ہے، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور کوریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ ارجنٹائن اور آسٹریا کے مابین کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں بیلجیئم اور مصر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، چوتھا میچ سپین اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا، پانچواں میچ جرمنی اور نیوزی لینڈ جبکہ چھٹا میچ ہالینڈ اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔