ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے ملائیشیاء میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، سنگاپور، ملائیشیاء، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں اور چیمپئن شپ 11 دسمبر تک جاری رہے گی، واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں9 دسمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سنگاپور کے خلاف، دوسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔ 10 دسمبر کو پاکستان اپنا تیسرا میچ برونائی کے خلاف، چوتھا میچ بھارت کے خلاف جبکہ لیگ کا اپنا پانچویں اورآخری میچ میزبان ملائیشیاء کے خلاف کھیلے گا۔ چیمپئن شپ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گا اور اسی روز فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ کھیلاجائے گا۔