برما کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم عظیم ہو رہا ہے ،عالمی برادری خاموش تماشائی ،او آئی سی اور مسلم ممالک فوری ایکشن لیں : مولانا فضل الرحمن خلیل

برما کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم عظیم ہو رہا ہے ،عالمی برادری خاموش تماشائی ،او ...
برما کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم عظیم ہو رہا ہے ،عالمی برادری خاموش تماشائی ،او آئی سی اور مسلم ممالک فوری ایکشن لیں : مولانا فضل الرحمن خلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انصار الامہ پاکستان کے سربراہ ولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا ہے کہ ظلم کہیں بھی کسی بھی شکل میں ہو قابل مذمت ہے،مگر جب ظلم کو ظلم ھی نہ سمجھا جائے تو یہ ظلم عظیم ہے جو کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے ، پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ملک ہے ،ارباب اقتدار کی توجہ لوٹ کھسوٹ سے فراغت حاصل کرے تو یہ برمی مسلمانوں کے لیے کچھ کریں۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن خلیل کا کہنا تھا کہبرمی مسلم آبادی پر آج کے جدید دور میں ظلم و بربریت کے جو واقعات سامنے آرہے ہیں ان کے سامنے ہلاکوا ور چنگیز خان کے مظالم پیچھے رہ گئے ہیں، برمی مسلمانوں کے مسلہ پر او آئی سی سمیت مسلم ممالک کو فوری ایکشن لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ برما میں دراصل مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ عالمی برادری ان وحشت ناک اور انسانیت سوز مظالم پر چپ سادھے ھے،اور کوئی خفیف آواز بھی بلند نہیں کر سکی۔مولانا فضل الرحمن خلیل کا کہنا تھا کہ ملکی و عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی پالیسی بھی جانبداری کی کھلی مثال ہے ، امت مسلمہ کو خود اپنے دینی بھائیوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا ھو گا، پاکستان کے ارباب اقتدار سے برمی مسلمانوں کے بارے میں کوئی خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی ،ان کی توجہ لوٹ کھسوٹ سے ہٹے تو یہ برمی مسلمانوں کے لیے کچھ کریں۔

مزید :

اسلام آباد -