وفاقی وزیر مملکت کنزیومر اینڈ افیئر کا جعلی مشیرساتھی سمیت گرفتار

وفاقی وزیر مملکت کنزیومر اینڈ افیئر کا جعلی مشیرساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے کرائم سیل نے کارروائی کر کے وفاقی وزیر مملکت کنزیومر اینڈ افیئر کا جعلی مشیر بن کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنیو الے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کرائم سیل نے لاہور اور فیصل آباد میں چھاپے مار کر وفاقی وزیر مملکت کنزیومر اینڈ افیئر کا جعلی مشیر بن کر لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنیو الے مرکزی ملزم سلامت علی چوہان کو لاہور اور اس کے ساتھی شبیر حسین کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔ ملزموں سے سٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جعلی نوٹیفکیشن، لیٹر پیڈ سمیت دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔بتایا گیا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے ایف آئی اے کو شکایت کی گئی تھی کہ قرضہ دلانے ا ور نوکریوں کے نام پر ان کے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے جس پر چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے نابھہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشیر سلامت علی چوہان کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اپنی تعیناتی کا سٹیبلشمنٹ ڈویژن کا جعلی لیٹر اوردیگر بوگس دستاویزات برآمد کرلیں۔

مزید :

علاقائی -