مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مردہ خانہ میں منتقل

مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، مردہ خانہ میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل کر دیں ۔پولیس کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 35سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں مقامی افراد کو کوڑے کے ڈھیر سے ایک 28سالہ اور رنگ محل کے علاقہ میں سڑک کنارے ایک 45سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق تمام واقعات میں موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹس سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی، ان کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -