صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - ذرائع کے مطابق نشتر کا لو نی کے علا قہ میں دوڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر6 لاکھ کی نقدی اور طلا ئی زیورات،کو ٹ لکھپت کے علا قہ جیل روڈ میں ہا رون کے گھر سے 2ڈاکو ؤ ں نے راشد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لاکھ40ہزارکی نقدی لوٹ لی۔ڈ اکو ؤں نے غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ سے اسد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لاکھ مالیت کی نقدی اور موبائلز ،نو اب ٹاؤن کے علا قہ میں عا مر اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،وحد ت کا لو نی میں شہز اد اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ کی نقد ی ،شا د ما ن کے علا قہ میں فیز ہ سے ایک لاکھ،فیکٹر ی ایر یا میں مد ثر سے 80ہزاراور ما ڈل ٹا ؤ ن میں اقبا ل سے 30ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں ہربنس پو رہ سے خا لد،مصطفی آ با د میں نو از،شا دبا غ سے اشتیا ق،گلبر گ سے محسن کی گاڑیاں اوربا دامی با غ سے نعیم،با غبا نپو رہ میں آ صف،شما لی چھا ؤ نی میں منیر،نو اب ٹاؤن میں راشد،شا ہد رہ سے عمر ان مغل کی موٹڑسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -