ڈی آئی جی کاسستاپولیس بازارکادورہ،انتظامات پراظہاراطمینان

ڈی آئی جی کاسستاپولیس بازارکادورہ،انتظامات پراظہاراطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں دوسری بارسستا پولیس بازار لگا کر پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو بارعایت ضروریات زندگی کی مصنوعات خریدنے کا موقع دیا گیا ہے ۔یہ اقدام انتہائی بہترین اور خوش آئندہ ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹرحیدراشرف نے پولیس لائنز قلعہ گجر میں دوسرے سستا پولیس بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاسستا پولیس بازار میں مختلف قسم کی 20سے زائد مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے جن میں لیڈیز گارمنٹس 50فیصد رعایت ، یوٹیلٹی سٹور ، کراکری اینڈ پلاسٹک آئٹمز50فیصد، باٹا شوز 70فیصد،کتابیں فیروز سنز 50فیصد، کھلونے اور کاسمیٹکس30فیصد ، لیڈ یز شالز 45فیصد ، لیڈیز فینسی سوٹس 45فیصد، کمبل اور رضائیاں، فروٹ اور سبزیاں 30فیصد تک رعایت پر پیش کی گئیں۔پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ نے مختلف سٹالز سے ضروریات زندگی کی اشیاء رعایتی نرخوں پر خریدیں اور اس اقدام کو سراہا۔انہوں نے مزید کہاکہ سستا پولیس بازار میں تمام گھریلو مصنوعات رکھی گئی تھیں تاکہ پولیس اہلکار او ر ان کے اہلخانہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔

مزید :

علاقائی -