شاہددرہ ، خاتون کی بوری بند لاش کا معاملہ واضح ہو گیا ، ملزم کا اعتراف جرم

شاہددرہ ، خاتون کی بوری بند لاش کا معاملہ واضح ہو گیا ، ملزم کا اعتراف جرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شا ہدر ہ ٹاؤن کے علاقہ میں 5 بچو ں کی ما ں کی بو ر ی بند ملنے والی لا ش کا معاملہ واضح ۔ ملزم نے ا عترا ف جر م کرتے ہو ئے انکشاف کیا ہے کہ خاتون کے ساتھ لین د ین تھا اور خاتون کی جانب سے د ئے گئے پیسے واپس ما نگنے پر اسے قتل کیا گیا ہے ۔ پو لیس نے اند ھے قتل کی واردات کا سرا غ لگا کر د یگر ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شا ہدر ہ ٹاؤن کے علاقہ میں دو ما ہ قبل را وی کنا ر ے ملنے والی خاتون کی بو ر ی بند لا ش جس کی شنا خت وقوعہ کے ایک ہفتہ بعد ہو ئی ۔ شاہدرہ ٹاون انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا۔پولیس نے قتل کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم طارق کو گرفتار کر لیا۔پو لیس کا کہنا تھا کہ شاہدر ہ ٹاؤن کی ر ہا ئشی 40سالہ 5بچو ں کی ما ں فروس بی بی جو محنت مزدور ی کر کہ اپنا گھر چلا تی تھی ۔ خاتون کا طا رق نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے ۔ اور خاتون نے ملزم کو کچھ پیسے بھی ادھا ر د ے رکھے تھے جس کا وہ تقاضہ کر ر ہی تھی جس پر ملزم نے طیش میں آکر فروس بی بی کو تیز دھا ر آلہ سے قتل کر نے کے بعد لا ش اپنے دوست کی مد د سے جلا کر بور ی میں بند کی اوراسے راوی کے کنارے پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش خاتون کے موبا ئل نمبر سے ملزم طارق کو گرفتا ر کیا ہے ۔ ملزم نے د وران تفتیش بتا یا کہ فردوس بی بی سے تعلقات تھے اور فردوس بی بی کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا اور لاش جلانے کے بعد دریائے راوی کے کناے بوری میں ڈال کر پھینک دی تھی۔پو لیس کا کہنا تھا کہ ملزم اعتراف جرم کر چکا ہے جسے تفتیش مکمل ہونے پر چالان کر دیا جائے گا۔جبکہ اسکے د یگر ساتھیو ں کو گرفتا ر ی کے لئے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -