سمن آبا د ، پرُ اسرار طور پرجھلسنے والا 7سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

سمن آبا د ، پرُ اسرار طور پرجھلسنے والا 7سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) سمن آبا د کے علاقہ میں چند روز قبل پرُ اسرار طور پرجھلسنے والا 7سالہ بچہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق خا نیوال کا 7سالہ غلا م عبا س ایک سال قبل سمن آبا د کے سمیع نا می شخص کے پا س گھر یلو کا م کا ج کیلئے 3ہزاررو پے ماہانہ اجر ت پر آیا تھا۔ سمیع نے بیا ن د یا ہے کہ بچہ گھر کا کو ڑا جلا ر ہا تھا، اس دوران پیٹرول اسکے ہا تھ پر بھی لگا تھا جس کے باعث آگ نے ا سے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ زخمی ہو گیا۔ غلا م عبا س کو طبی امداد کے لئے جنر ل ہسپتا ل لے جایا گیا جہا ں سے ابتدائی طبی امدادکے بعد اس کو جنا ح ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطا بق غلا م عبا س کے جسم کا 80فیصد حصہ جھلس چکا تھا اسی وجہ سے وہ گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -