آئی جی آفس شکایات سیل میں پولیس کیخلاف 25ہزار سے زائد شکایات موصول

آئی جی آفس شکایات سیل میں پولیس کیخلاف 25ہزار سے زائد شکایات موصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) آئی جی آفس میں qaum شکا یا ت سیل میں رواں سال کے گیا ر ہ ما ہ کے دوران پو لیس کے خلا ف 5 2ہزار سے زائد شکا یا ت مو صو ل ہو ئی ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات کی بھرمارہو گئی ہے۔ایک سال قبل آئی جی آفس میں پولیس افسران اوراہلکاروں کے خلاف بنائے گئے شکایت سیل میں اب تک پچیس ہزارتین سو چون شکایات موصول ہوئی ہیں۔ان شکایات میں زیادہ ترایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر،کرپشن،غیرقانونی حراست وغیرہ شامل ہیں۔پو لیس حکام کاکہنا تھا کہ اب تک بیس ہزارشکایات کوحل کیا جاچکا ہے جن میں تینتیس فیصدجھوٹی تھیں ،تیرہ فیصد پرشکایت کنندہ اورپولیس اہلکاروں کا آپس میں سمجھوتہ ہوگیا جبکہ پینتالیس فیصد پرکارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔پو لیس کا کہنا ہے کہ شہری ہیلپ لائن نمبر8787پرصبح آٹھ سے پانچ بجے تک پولیس کے خلاف کوئی بھی شکایت ہو فوری رابطہ کریں۔شکایت موصول ہونے کے آٹھ گھنٹے کے بعد متعلقہ ڈی ایس پی شکایت کنندہ سے رابطہ کرے گااوربہترگھنٹے کے اندراندر شکایت سیل میں رپورٹ دے گا۔پو لیس حکا م کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے شکایات سیل کاقیام خوش آئند ہے،ضرورت اس امرکی ہے کہ عوام کے مسئلے بھی فوری حل کئے جائیں تاکہ لوگوں کامحکمہ پولیس پراعتمادبحال ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -