تین افراد کو تیزاب سے جلانے کی تفتیش تھانہ ہربنس پورہ کو منتقل

تین افراد کو تیزاب سے جلانے کی تفتیش تھانہ ہربنس پورہ کو منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ٌٌٌٌٌٌبا غبا نپو ر ہ کے علاقہ میں دو روز قبل نا معلوم افر د کی جا نب سے تیزاب گردی کا شکا ر ہو نے والے ایک ہی خا ندا ن کے3 افرا د کے ملزما ن کا پو لیس تا حا ل کو ئی سرا غ نہ لگا سکی ہے ۔مقدمہ کی تفتیش دہشت گردی کی دفعات ہونے کے باعث مقامی تھانے کی انچارج انویسٹی گیشن کی بجائے تھانہ ہربنس پورہ کے انچارج انویسٹی گیشن کے سپرد کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ با غبا نپو ر ہ کے علاقہ کرو ل سٹر یٹ کے ر ہا ئشی محنت کش محمد بوٹا کے گھر میں دوروز قبل دو موٹر سائیکل سوار افراد ایک خاتون کے ہمراہ داخل ہوئے جنہوں نے چالیس سالہ سرور بی بی اور اس کی بہو ستائیس سالہ شمع پر تیزاب پھینک دیا۔ محمد بوٹا کے مطابق اس نے چیخ و پکار کی آواز سن کر چھت سے نیچے آ کر بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر پہلے تشدد کیا پھراس کے اوپر بھی تیزاب پھینک کر فرا ر ہو گئے ۔مقدے میں اویس، اسد اوراسکے ساتھی نامزد کئے گئے ہیں۔پو لیس کا کہنا ہے کہ متاثر ہ شخص کا بیٹا قتل کے مقد مے میں ملوث اور جیل میں سزا کا ٹ ر ہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -