جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کاپی آئی اے کے طیارے کی تباہی پر افسوس کا اظہار

جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کاپی آئی اے کے طیارے کی تباہی پر افسوس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں نے پی آئی اے کے طیارے کی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کااظہارکیا ہے۔راشد بشیر سیال،سید محسن شاہ،سید ذیشان حیدر شیرازی،ملک عامر،یاسین گھمن،ملک حماد،نورحسین،امانت تارڑ،احمد بٹ،چوہدری اسد نواز ورک،حیات خان ،احمد ولید بخاری،مشتاق احمد،رائے شہباز خان،زبیر اسلم نے طیارے کی تباہی کی تحقیقات اور حقائق کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کیاہے ،جب جہاز کا ایک انجن خراب تھا تو اسے پرواز کی اجازت کس نے دی،جلد سے جلد انکوائری کروا کر سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

عالمی منظر -