غفلت اورکوتاہی برتنے کے الزام میں حادثے کا شکاربرازیلی طیارے کا مالک گرفتار

غفلت اورکوتاہی برتنے کے الزام میں حادثے کا شکاربرازیلی طیارے کا مالک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس(این این آئی)لاطینی امریکی ملک بولیویا میں حکام نے لامیا ائیرلائن کے سربراہ گسٹافو ورگاس کو گرفتار کرلیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ 28نومبر کو کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں سوار 71افراد ہلاک ہوئے تھے۔ہلاک شدگان میں برازیلی فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے، جو علاقائی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے روانہ ہوئے تھے۔ اب اس طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے سلسلے میں لامیا ائیرلائن کے سربراہ ریٹائرڈ ائیرفورس جنرل گسٹافو ورگاس حراست میں لے لیا گیا ہے۔طیارہ ایندھن ختم ہو جانے کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ فضائی کمپنی کی ایک افسر سی لیا کسٹیڈو کے مطابق اس نے پائلٹ کو ایندھن کی کمی سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ اس افسر نے دھمکیاں ملنے پر اب برازیل میں پناہ طلب کرلی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -