بیت اللحم میں ’’الرحمہ‘‘ کے عنوان سے کرسمس ٹری روشن

بیت اللحم میں ’’الرحمہ‘‘ کے عنوان سے کرسمس ٹری روشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) بیت اللحم میں ’’الرحمہ‘‘ کے عنوان سے کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیت المقدس سے 10 کلومیٹر جنوب میں واقع ’’بیت اللحم‘‘ دنیا بھر میں مسیحیوں کے لیے مقدس ترین شہر شمار کیا جاتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا فلسطینی شہر ہے تاہم یہاں کلیسائے مہد (چرچ آف نیٹویٹی) واقع ہے جہاں مسیحی مذہب کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت ہوئی۔ بیت اللحم میں الرحم(رحمت) کے عنوان سے ہونے والی تقریبات کا آغاز ’’کرسمس ٹری‘‘ کو روشن کیے جانے کے ساتھ ہوا۔ کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریب میں فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد للہ نے شرکت کی جبکہ ہر سال کی طرح کرسمس کے روز ہونے والے خصوصی اجتماع میں فلسطینی صدر محمود عباس شریک ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -