سعودی عرب ، گذشتہ 15 سال میں دہشت گردی کے 128 واقعات

سعودی عرب ، گذشتہ 15 سال میں دہشت گردی کے 128 واقعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں گذشتہ 15 سال کے دوران دہشت گردی کے 128 واقعات ہوئے جن میں 1147 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ایک سمپوزیم میں یہ اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ 2011ء کے بعد سے سعودی عرب دہشت گردوں کے حملوں کا ہدف رہا ہے اور انھوں نے رہائشی عمارتوں اور اہم سکیورٹی تنصیبات کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا۔ میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ جہالت کی قوتوں نے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے اور اس کے ذریعے انھوں نے نئے جنونی حامی بھرتی کیے۔
دہشت گردی کے سیل قائم کیے،اپنی کارروائیوں کے لیے رقوم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیں اور ایک فاصلے میں رہ کر اپنی تخریبی سرگرمیاں انجام دیں۔

مزید :

عالمی منظر -