روسی صدر نے نئی انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

روسی صدر نے نئی انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئی انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی انفارمیشن سکیورٹی پالیسی کا مقصد روس کے خلاف بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا اور اطلاع رسانی کے میدان میں قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ نئی پالیسی سے منسلک دستاویز میں بعض ملکوں میں روسی صحافیوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک اور روسی ذرائع ابلاغ کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔
روسی صدر کی منظور کردہ نئی انفارمیشن سیکورٹی پالیسی میں، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خاص طور سے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ روسی صدر کے دستخط کے بعد مذکورہ انفارمیشن پالیسی کو عملدرآمد کی غرض سے تمام اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -