حسن نوا زفلیگ شپ کمپنی کے ڈائریکٹر دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

حسن نوا زفلیگ شپ کمپنی کے ڈائریکٹر دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت نے فلیگ شپ کمپنی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے بچوں نے پاناما کیس کے حوالے سے فلیگ شپ کمپنی کی دستاویزات عدالیہ عالیہ میں جمع کرا دی ہیں جو 211صفحات پر مشتمل ہیں۔دستاویزات میں 2005ء سے 2001ء تک کی آڈٹ رپورٹس اور دیگر دستاویزات شامل ہیں جبکہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ دستاویزات عدالتی معاونت کیلئے جمع کرا رہے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ’’ حسن نواز فلیگ شپ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں‘‘۔وزیر اعظم کے بچوں کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز میں کمپنی ڈائریکٹر کی ذمہ داریوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے حسن نوا زفلیگ شپ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں ‘‘، وزیر اعظم کے بچوں نے فلیگ شپ کمپنی کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کر ادی ۔
فلیگ شپ کمپنی

مزید :

صفحہ اول -