جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، شہبا زشریف

جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار کا خاتمہ کر کے دم لیں گے ، شہبا زشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لندن سے صوبائی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات تیار اورفروخت کرنیوالے موت کے سوداگر ہیں اس لئے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تسلسل کیساتھ جاری رکھا جائے ۔میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات ملنا ان کا حق ہے اورمیں معیاری ادویات کی عوام کو فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات تیار کرنیوالے عناصر کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنیوالے کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ صوبے سے جعلی اورغیر معیاری ادویات کے کاروبارکاخاتمہ کر کے دم لیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکمے جعلی ادویات کے خاتمے کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر ادا کریں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اورعملے کو بھی نقد انعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹس دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جعلی وغیر معیاری ادویات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -