3سال کی محنت اور قربانیوں سے دہشتگردی کا فی حد تک قابو پالیا ، مریم اور نگزیب

3سال کی محنت اور قربانیوں سے دہشتگردی کا فی حد تک قابو پالیا ، مریم اور نگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں ‘سیاسی اتفاق رائے اور سکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے تین سالوں کی انتھک محنت اور قربانیوں سے دہشت گردی پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ‘تعلیمی اداروں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت 422تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ ‘معیاری تعلیم کو بہتر بنانے اور اساتدہ کی تربیت کی جارہی ہے ‘ملکی آبادی کا 60 فیصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے ‘تربیت یافتہ بنانے کے لئے موجودہ حکومت نے یوتھ کے لئے وزیراعظم یوتھ لون پروگرام ‘لیب ٹاپ سکیم ‘آسان قرضہ سکیم ‘فیسوں کی واپسی سمیت دیگر پروگرامات شروع کیے ہیں ‘وزارت اطلاعات 19تا 25دسمبر قائداعظم کی سالگرہ کا ہفتہ بھر پور انداز سے منائے گی ‘ملک بھر سے سکولوں ‘کالجز اور یونیورسٹیاں کے طلباء و طالبات شریک ہونگے ‘پی این سی اے میں قائداعظم محمد علی جناح کا سب سے بڑا پوٹریٹ بھی ڈسپلے کیا جائے گا ۔وہ جمعرات کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں رائز آئیڈیل سٹوڈنٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہیں تھیں ۔پاکستان سویٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان ‘جماعت اسلامی کے راہنما رضا احمد شاہ سمیت تقریب کے منتظمین ‘مختلف کاروباری شخصیات اور سکولوں ‘کالجز کی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے باقاعدہ ایکسپو کا افتتاح کیا ۔شرکاء سے خطاب کے لئے وزیر مملکت سٹیج پر آئیں تو سب سے پہلے انہوں نے گذشتہ روز ہونے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج کا یہ ایونٹ خالصتاً نوجوانوں کے لئے ہے ‘یہاں پر کئی تعلمیی اداروں سے بچیاں اور بچے آئیں ہیں اور نئی ایجادات اور ترقی سے ہم آہنگ ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گذشتہ 35 سال سے ایک طرف اپنے معصوم شہریوں کی قربانیاں دیکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو یہ بھی باور کروارہے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے‘وزیراعظم محمد نواز نے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے انٹرنل سکیورٹی پالیسی دی تو تین سال کی انتھک محنت ‘مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا ‘2013 سے پہلے 2890دہشت گردی کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے لیکن 2013سے 2016کے درمیان 240دہشت گردی کے واقعات ہوئے جو نمایاں کمی اور ہماری بڑی کامیابی ہے ‘اس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نے اپنا مثبت کردا ادا کیا ‘ عوام نے متحد ہو کر واضح پیغام دیا کہ دہشت گردی سے عوام کے حوصلے پست ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول واقعہ کے بعد لوگ بچوں کو سکول بھجوانے سے گھبرا رہے تھے لیکن دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور کامیاب کارروائی نے عوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -