پاناما کیس کا مقدر یقینی موت ہے ، کمیشن کے قیام کی خواہش خودکشی ہو گی ، طاہر القادری

پاناما کیس کا مقدر یقینی موت ہے ، کمیشن کے قیام کی خواہش خودکشی ہو گی ، طاہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ویمن لیگ کی عہدیدار خواتین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا مقدر یقینی موت ہے تاہم کمیشن کے قیام کی خواہش کی گئی تو یہ خودکشی ہو گی۔خودکشی کی موت حرام اور ایسی میت کا جنازہ نہیں ہوتا۔ کمیشن بنا تو کیس کی بغیر جنازہ تدفین ہو گی۔ نواز شریف کو مکھن میں سے بال کی طرح نکال لیا جائیگا اور کیس بچوں کے اردگرد گھومتا رہے گا۔ویمن لیگ کی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تنویر خان، فرح ناز،افنان بابر، عائشہ مبشر، ام کلثوم قمر، زینب ارشد، کلثوم طفیل، اقراء یوسف جامی، آمنہ بتول، فہنیقہ ندیم،نعیمیہ،باسط نے شرکت کی۔حلف برداری کی تقریب میں طیارہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کو پیش آنے والے حادثہ پر بھی گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں کلین چٹ آنے کے بعد کوئی جماعت، ادارہ، فرد حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف آواز نہیں نکال سکے گاجس نے ایسی کوشش کی اسے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے ریاستی تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا۔دریں اثناء انہوں نے ویمن لیگ کی عہدیدار خواتین سے خطاب میں کہا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں جب بھی تبدیلی آئی اس کی روح رواں خواتین ہوں گی۔ نام نہاد جمہوری نظام میں خواتین کو پارلیمنٹ میں صرف بیٹھنے کی جگہ دی گئی اختیارات نہیں دئیے گئے۔شریف برادران کے بلدیاتی نظام میں خواتین کی نمائندگی کو 33 فیصد سے کم کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -