چارسدہ ،سوئی گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ ،سوئی گیس کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیور و رپورٹ) سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان پڑانگ کا سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ محکمہ سوئی گیس سی این جی پمپوں کو سوئی گیس فراہم کر رہے ہیں جبکہ گھریلو صارفین پر ناروا لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ شفیق قادری ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کے ناروا اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان پڑانگ نے سوئی گیس دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحصیل ممبر مولانا شفیق قادری ، خان باچا اور امداد اللہ نے کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شفیق قادری ، خان باچا ، امداد اللہ اور دیگر نے سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ محکمہ سوئی گیس کے افسران کے ایماء پر سی این جی پمپوں کو سوئی گیس فراہم کی جا رہی ہے اور سی این جی پمپ کے مالکان سے بھاری کمیشن وصول کر تے ہیں جبکہ سوئی گیس کی پریشر کے کمی کو پورا کرنے کیلئے گھریلو صارفین پر سارا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے ۔ مقررین نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس گھریلو صارفین کیساتھ ناروا اور سوتیلی ماں جیسا سلو ک بند کرد یں ۔ محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں کا غریب عوام کے ساتھ رویہ انتہائی ناروا اور غیر مناسب ہے ۔مقررین نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس غریب عوام پر بھاری بل اور جرمانے عائد کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود گیس لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ انہوں نے سوئی گیس کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک چلائینگے ۔ اس دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی ولایت خان اور محکمہ سوئی گیس کے سب انجینئر مسعود خان نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔