انسداد دہشتگردی عدالت، دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمات میں ایک ملزم پر فرد جر عائد

انسداد دہشتگردی عدالت، دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمات میں ایک ملزم پر فرد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی مقدمات میں ایک ملزم پر فرد جر عائد کر دی جبکہ دوسرے کیس میں 3گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے،گزشتہ روز عدالت نے طیب کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم حاضر تھا جس پر مقدمہ کی فرد جر عائد کر دی ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے سماعت 22دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے شہادتیں طلب کرلیں، ملزم عبدالماجد کیس کی سماعت شروع کی تو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے 3گواہ حاضر تھے جنہوں نے اپنے اپنے بیان ریکارڈ کرادیئے عدالت نے مزید گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 15دسمبر تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔