اخبار فروش یونین چکوال کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ آج ہوگا

اخبار فروش یونین چکوال کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اخبار فروش یونین چکوال کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ 9دسمبر آج اڑھائی بجے نماز جمعہ کے بعد دیا جائے گا۔ استقبالیہ کی صدارت نیوز ایجنٹ ارشد محمود عباسی کریں گے۔ جبکہ چیئرمین پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود نے استقبالیہ کیلئے محمد خان عاقل اور عارف محمود پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی جنہوں نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں،واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی اخبار فروش یونین کے انتخابات مکمل ہوئے ہیں اور موجودہ عہدیدار دو سال کیلئے منتخب ہوئے ہیں صدر مرتضیٰ عاصی اور سیکرٹری جنرل ثقلین یاسین ہیں جنہوں نے بعد ازاں مشاورت سے دیگر عہدیداروں کو منتخب کیا ہے