گورنر سندھ کو ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

گورنر سندھ کو ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی ضعیف العمر ہیں اور گورنر سندھ کے عہدے کے لئے اہل نہیں ہیں ،انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں پنجاب کی عدالت سندھ سے متعلق حکم نہیں جاری کر سکتی ، جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پہلے عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ گورنر سندھ کی تعیناتی وفاق نے کی ہے جس پر عدالت نے مزید سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار پہلے پنجاب کی ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار بارے دلائل دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -